وزیراعظم کے استعفے سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا فضل الرحمان

یہ اسمبلی جعلی ہے، وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک October 25, 2019
وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا، سربراہ جے یو آئی (ف)، فوٹو: فائل

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، ٹرانسپورٹرز اور پٹرول پمپ والوں کو گاڑی اور پٹرول دینے سے روکا جارہا ہے، دوسری جانب انصار الاسلام پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ انصارالاسلام حکومتی اجازت سے صرف جلسے اور انتظامات کو سنبھالتی ہے، ایک طرف پابندی لگائی جارہی ہے اور دوسری طرف کہا جارہا ہے کہ آپ غیرمحفوظ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی جعلی ہے، اتنی دھاندلی اور اتنی نااہل حکومت آج تک نہیں دیکھی، عالمی رپورٹ کے مطابق اس حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، میں نے رہبر کمیٹی کو ہدایت دے دی ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کو طول نہ دیا جائے اس سے مارچ متاثر ہو سکتا ہے، حکومت کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ واضح کر دیا جائے اور بتایا جائے کہ وزیراعظم کے استعفیٰ سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے قربانی دی ہے اگر ان کی حالت زیادہ دن اسی طرح رہتی توان کا جنازہ نکلتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں