پولیو مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ڈپٹی کمشنرغربی

غیر قانونی ہائیڈ رینٹ کو بند کردیں گے، پولیوورکرز کوتحفظ فراہم کیاجائے گا۔


Staff Reporter September 01, 2012
غیر قانونی ہائیڈ رینٹ کو بند کردیں گے، پولیوورکرز کوتحفظ فراہم کیاجائے گا۔ فوٹو: فائل

SIALKOT: ڈپٹی کمشنر ضلع غربی گھنور علی لغاری نے دس ستمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں کام کرنے والے ورکرز کو پولیس کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے اور کہاکہ پولیو مہم میں کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ضلعی انتظامیہ پولیوورکرز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ستمبر میں چلنے والی مہم کے دوران کوشش کی جائی گی کہ تمام علاقو ں میں سو فیصد اہداف حاصل کیے جائیں ،اسسٹنٹ کمشنرز ا ور تپیدار اپنے علاقوں میں تمام بااثر افراد ا ور برادریوں سے رابطہ کریں اور ان سے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں، انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیس سے رابطہ کرے گی اور انہیں تمام حساس علاقو ں میں پولیس کی نفری فراہم کرنے کے لیے کہے گی۔

انھوں نے کہا پولیو مہم کے ساتھ ضلع میں پانی کی غیر قانونی فروخت اور واٹر بورڈ کی لائینوں سے پانی کی چوری کے حوالے سے بھی اقدامات کرے گی تاکہ عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی میں جو مشکلات پیش آرہی ہیں ان کا حل تلاش کیا جاسکے،ضلع انتظامیہ تمام غیر قانونی ہائیڈ رینٹ کو بند کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں