رواں برس 23 ارب روپے ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کیے وزیر خزانہ بلوچستان
حکومت 5.3 بلین رو پے کے فنڈز لوکل گورنمنٹ کودے گی، ظہور بلیدی
صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں رواں برس 23 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے مد میں جاری ہوئے ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے جاری منصوبوں کیلئے 20 اور نئے منصوبوں کیلئے 50 فیصد فنڈز جاری کیے ہیں، حکومت سرکاری محکموں میں جدت لارہی ہے جب کہ 5.3 بلین رو پے کے فنڈز لوکل گورنمنٹ کودیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں نولنگ ڈیم کے حوالے سے مسائل حل کردئیے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 فیصد ووٹ لینے والے لوگ 98 فیصد ووٹ لینے والوں کو گرا نہیں سکتے، سیاسی معاملات سیاسی طریقے سے حل کریں گے۔