ابرار الحق کے نئے انداز سے گائے گیت ’بلو‘ نے دھوم مچادی

صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90ء کی دہائی کی یاد تازہ ہوگئی


ویب ڈیسک October 25, 2019
صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 90ء کی دہائی کی یاد تازہ ہوگئی (فوٹو: اسکرین گریب)

گلوکار ابرارالحق نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں اپنا شہرہ آفاق گیت 'بلو' نئے انداز میں گا کر مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

90ء کی دہائی میں زبان زد ِ عام ہونے والے پنجابی گیت 'کنے کنے جانا بلو دے گھر' نے جدت کے ساتھ ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ ابرارالحق نے اپنے مخصوص انداز میں تھوڑی ترمیم کے ساتھ 'بلو' گیت دوبارہ پیش کیا جسے خوب پذیرائی ملی ہے۔

گانا ریلیز ہوتے ہی 'بلو' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90ء کی دہائی کی یاد تازہ ہوگئی۔ یوٹیوب پر گانے کو ریلیز ہوئے ابھی چند ہی گھنٹے ہوئے ہیں اور اب تک قریباً 3 لاکھ بار اس گیت کو دیکھا جاچکا ہے۔







https://www.youtube.com/watch?v=eBxrpNO3EV0

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں