سوات میں پہلی بار خاتون فرنٹیر کانسٹیبلری ضلعی افسر تعینات

میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میری تعیناتی ایف سی سوات میں ہوئی، حنا منور

حنا منور شادی شدہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

سوات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ضلعی افسر تعینات کر دیا گیا۔


صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور کو ایک سال کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی تعینات کیا گیا۔ حنا منور نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس گروپ میں منتخب ہوئی۔ حنا منور شادی شدہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں۔

حنا منور کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فخر کی بات ہے کہ ان کی تعیناتی ایف سی سوات میں ہوئی ہے وہ سوات میں ایف سی فورس میں اقدامات کریں گی جس سے فورس کا مورال بلند ہوگا۔
Load Next Story