موبائل فون صارفین کی تعداد دنیا کی کل آبادی کے قریب
رواں برس کے اختتام تک صارفین کی تعداد بھی 6.8 ارب تک پہنچ جائے گی، یو این رپورٹ
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2013 کے آخر تک موبائل فون صارفین کی تعداد دنیا کی کل آبادی کے قریب ہوجائیگی۔
اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2013 کے آخر تک 2.7 بلین افراد انٹر نیٹ سے مسلک ہوچکے ہونگے جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 40 فیصد ہے جبکہ 4.4 بلین کے قریب آبادی ابھی تک انٹر نیٹ کی سہولت سے محروم ہے جن میں سے 90 فیصد افراد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔
آئی ٹی یو کے مطابق رواں برس کے اختتام تک موبائل فون صارفین کی تعداد بھی 6.8 بلین تک پہنچ جائے گی۔ یہ تعداد اتنی ہی قریب ہے جتنی اس وقت دنیا کی کل آبادی ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔