سمندری طوفان ’’کیار‘‘ سے کراچی کی ساحلی پٹی کو خطرہ نہیں محکمہ موسمیات

سمندری طوفان کے 29 اور 30 اکتوبر کے درمیان عمان کے ساحلی مقام سے ٹکرانے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ


Staff Reporter October 26, 2019
سمندری طوفان کے 29 اور 30 اکتوبر کے درمیان عمان کے ساحلی مقام سے ٹکرانے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ . فوٹو : فائل

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ''کیار'' سے کراچی سمیت پاکستان کی کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ٹروپیکل سائیکلون ایڈوائزری کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے ہواکے کم دباؤ نے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے جس کو ''کیار'' کا نام دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ''کیار'' رواں سال بحیرہ عرب میں بننے والا تیسراسمندری طوفان ہے، کراچی سے سمندری طوفان کا فاصلہ 1000کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق سمندری طوفان کے 29 اور 30 اکتوبر کے درمیان عمان کے ساحلی مقام سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہرمیں گرمی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوا ہے ہوا میں نمی کاتناسب36 فیصد رہا، جمعے کوشہر میں شمال مغربی اور سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں، آج مطلع گرم اور خشک رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں