اسٹیل شیٹ کی غیرقانونی کلیئرنس پر امپورٹر کے خلاف مقدمہ درج

ایس آر او 655 کا ناجائز فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں خطیر نقصان پہنچایا گیا


Ehtisham Mufti October 26, 2019
بلوچستان انجینئرنگ ورکس نے 3 ماہ میں 50 کروڑ مالیت کے 16 کنسائمنٹ کلیئر کرائے ۔فوٹو: فائل

ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس نے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث درآمدکنندہ میسرز بلوچستان انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ نیٹ ورک سے یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹوریٹ سے صنعت کے نام پرایس آر او 655 کا ناجائز فائدہ اٹھا کر پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی گئی ہے جس سے قومی خزانے کوریونیوکی مد میں خطیر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

اس انکشاف پر انھوں نے پورٹ قاسم سے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے کلیئر ہونے والے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی ازسرنو ایگزامنیشن کی ہدایات جاری کیں۔ کسٹمز انٹیلی جنس افسران پر مشتمل ٹیم کی جانب سے ایگزامنیشن اور چھان بین کے دوران اس امرکاانکشاف ہواکہ میسرز بلوچستان انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی جانب سے 50کروڑ 77 لاکھ 97ہزارمالیت کے پرائم کوالٹی کولڈ رولڈ اسٹیل شیٹ کوائل کے 16کنسائمنٹس مئی2018 تا جولائی 2018 کے عرصے میں کلیئرکرائے گئے۔

جس کی کلیئرنس پر درآمدکنندہ نے ایس آراو655کے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ اٹھا کر 11 کروڑ 73 لاکھ 67ہزارمالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کی گئی جس میں 20 فیصدکسٹمزڈیوٹی کے بجائے ایک فیصد کسٹمز ڈیوٹی، 2 فیصدایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی، 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے بجائے صفر فیصدریگولیٹری ڈیوٹی، 17 فیصد سیلز ٹیکس، 3 فیصد ایڈیشنل سیلز ٹیکس کے بجائے صفر فیصد ایڈیشنل سیلزٹیکس اور6 فیصدسے کم تناسب سے انکم ٹیکس ادا کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |