امریکی ارکانِ کانگریس کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار

بھارت ارکان کانگریس سمیت غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، خط


ویب ڈیسک October 26, 2019
بھارت ارکان کانگریس سمیت غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، خط میں مطالبہ: فوٹو: فائل

امریکی ارکان کانگریس نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرپرآرٹیکل 370 کا خاتمہ اورکرفیو کا نفاذ تشویشناک قراردیا ہے۔

امریکی ارکان کانگریس ڈیوڈسیسی لائن، دیناٹائی ٹس،کریسی ہولاہان نے واشنگٹن میں بھارتی سفیرکوخط لکھا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراظہارتشویش کیا ہے۔ ارکان کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کشمیرپرآرٹیکل 370 کا خاتمہ اورکرفیوکا نفاذ تشویشناک ہے۔

خط کے مطابق غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرکیوں نہیں جانے دیا جارہا، 5 اگست سے اب تک بچوں سمیت کتنے کشمیری گرفتارہوئے، کشمیری مظاہرین پرربڑکی گولیاں چلائے جانے کی اطلاعات ہیں، کئی کشمیری ربڑکی گولیوں سے بینائی کھو بیٹھے، بھارت ربڑکی گولیوں سے بچوں سمیت نابینا ہونے والوں کی تعداد بتا سکتا ہے، بھارت پرامن مظاہرین کے حقوق کیلیے کیا اقدامات کررہا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کیا بھارت مقبوضہ وادی جانے والےغیرملکی میڈیا، امریکی ارکان کا خیرمقدم کرے گا، کیا اس وقت مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذ ہے؟ کرفیوکا خاتمہ اورلوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت کب بحال ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون سروس کب بحال ہوگی، کیا وادی میں مواصلاتی نظام مکمل طورپربحال ہوگیا، بھارت کشمیرمیں مواصلات کا نظام فوری بحال کرے، گرفتارافراد کوکس قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے گا؟

خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت ارکان کانگریس سمیت غیرملکی میڈیا کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، غیرملکی میڈیا اورارکان کانگریس کوکشمیرجانے دیں گے تو حقائق کا پتہ چلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں