نوازشریف کوپلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤکے ساتھ انجائنا کا بھی سامنا

پلیٹ لیٹس میں اضافے کے ساتھ عارضہ قلب کیلیے خون پتلا کرنے کی دوا بھی شروع کردی گئی، میڈیکل بورڈ

میاں نواز شریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کوپلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤ کے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت بدستورناسازہے۔ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤکے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس میں اضافے کے ساتھ عارضہ قلب کیلیے خون پتلا کرنے کی دوا بھی شروع کردی۔


اسپتال ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجیکشنز کا ٹریٹمنٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو چار سے پانچ روز تک انجیکشنز کا کورس جارے رکھا جائے گا، نواز شریف کو دل کی تکلیف کے ساتھ گردوں میں پتھری اور آئی ٹی بی سمیت پیلٹ لیٹ کی کم کا مسئلہ ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرآج بھی بلڈ پریشر سمیت دیگرٹیسٹ کریں گے، نواز شریف کے دل کی دائیں جانب والی خون کی نالی 43 فیصد بلاک ہے جب کہ نوازکی پیلٹ لیٹس کی تعداد 22 ہزارتک ہے۔
Load Next Story