ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ 3 اہلکار زخمی

نامعلوم حملہ آوروں نے آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک October 26, 2019
نامعلوم حملہ آوروں نے آئی ای ڈی کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا فوٹو:فائل

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس موبائل پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایلیٹ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔


فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں