نوازشریف نے میڈیکل بورڈ کو اپنی صحت سے متعلق بیان دینے سے روک دیا
نواز شریف کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، پروفیسر محمود ایاز
میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف اس بات پر ناراض ہیں کہ ان طبی رپورٹس ان سے پہلے میڈیا پر آجاتی ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والا 10 رکنی بورڈ پروفیسر محمود ایاز کی قیادت میں ان کے کمرے میں پہنچا تو وہاں موجود صحافیوں نے ان سے سوالات شروع کردیے جس پر میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے اپنی صحت سے متعلق کوئی بھی بات یا بیان دینے سے سختی سے منع کیا ہے۔
پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق کوئی نہیں رپورٹ جاری نہیں کی، نوازشریف اس بات پر ناراض ہیں کہ ان طبی رپورٹس ان سے پہلے میڈیا پر آجاتی ہیں البتہ ان کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، مزید ٹیسٹ کررہے ہیں، اس وقت نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 30ہزار ہیں۔