سری لنکا پریمیئر لیگ یووا نے جیت لی فائنل میں پاکستانی پلیئرزجادونہ جگاسکے

عمر گل 3 اوورز میں 33 رنز کی پٹائی کے باوجود وکٹ سے محروم رہے.


Sports Desk September 01, 2012
عمر گل 3 اوورز میں 33 رنز کی پٹائی کے باوجود وکٹ سے محروم رہے. (فوٹو : فائل)

سری لنکا پریمیئر کرکٹ لیگ کے فائنل میںیووا نیکسٹ نے ناگیندرا ناگاس کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 19 رنز سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناگیندرا نے 4 وکٹ پر134 رنز بنائے، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کی اننگز کو 15،15اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا، انجیلو میتھیوز نے 73 رنز ناٹ آئوٹ اسکور کیے،پاکستانی اوپنرز عمران نذیر نے 6 اور احمد شہزاد نے 18 رنز پر وکٹیں گنوائیں، اینڈریو میکڈونلڈز نے 24 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،

عمر گل 3 اوورز میں 33 رنز کی پٹائی کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔جواب میں یووا نے 5.1 اوور میں ایک وکٹ پر 63 رنز بنائے تھے کہ بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا، اس کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا اور ڈی ایل قانون کے تحت فیصلہ کیا گیا، مونا ویرا 44 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں