سعید اجمل نے پروٹیز کیخلاف طبل جنگ بجادیا
مقابلے پر گریم اسمتھ ہوں یا جیک کیلس مجھے کوئی پروا نہیں،پھر سے دنیا کا نمبر ون ٹیسٹ اسپنر بننے کی پوری کوشش کروں گا
سعید اجمل نے جنوبی افریقہ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا، ان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد پروٹیز بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیرنا ہے۔
مقابلے پر گریم اسمتھ ہوں یا جیک کیلس مجھے کوئی پروا نہیں، ایک بار پھر سے دنیا کا نمبر ون ٹیسٹ اسپنر بننے کی پوری کوشش کروں گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ کے آغاز کے موقع پر کیا۔ سعید اجمل کے بارے میں جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم اس کو بہتر انداز میں کھیلتے ہیں اسی لیے انھیں گذشتہ سیریز میں ڈراپ بھی کردیا گیا تھا۔ سعید اجمل نے یو اے ای کے میدانوں پر ہی انگلینڈ کے خلاف 24 وکٹیں لے کر ٹیم کو کلین سوئپ فتح دلائی تھی اب ان کی نگاہیں پروٹیز پر لگی ہوئی اور ان دو میچز میں ایسی کارکردگی پیش کرنا چاہتے ہیں جوکہ انھیں دوبارہ دنیا کا بہترین ٹیسٹ بولر بنا دے۔
سعید اجمل نے کہا کہ میں دوبارہ سے نمبر ون ٹیسٹ بولر بننے کی پوری کوشش کروں گا، ہر دن میرے لیے نیا دن اور ہر میچ نیا میچ ہوتا ہے، میں ہر میچ میں اپنی پوری کوشش کرتاہوں، میں کوئی پریشر نہیں لیتا۔ سعید اجمل نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں صرف تین وکٹیں لی تھیں جس پر انھیں دوسرے میچ میں ڈراپ کردیا گیا تھا یہ سیریز 0-0 سے ڈرا ہوئی تھی۔ گذشتہ روز مصباح الحق نے بھی سعید اجمل پر زور دیا تھا کہ انھیں پروٹیز کے خلاف کامیابی کیلیے اپنی بولنگ کو مزید مہلک بنانا ہوگا۔
اس بارے میں سعید اجمل کا کہنا ہے کہ میں پہلے ٹیسٹ میں 100 فیصد اعتماد کے ساتھ اتروں گا، میرا صرف ایک ہی ہدف ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا ہے چاہے میرے سامنے گریم اسمتھ ہوں یا پھر جیک کیلس میں ان کی وکٹیں اڑانے کی کوشش کروں گا۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران بڑے بڑے وقفوں کے بارے میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑیوں کے لیے اچھے نہیں ہوتے آپ کو ردھم میں واپس لوٹنے کیلیے 15 سے 20 دن درکار ہوتے ہیں مگر ہم نے پروٹیز کے خلاف سیریز کیلیے کیمپ لگایا، پریکٹس میچز کھیلے میں اپنے ردھم سے مطمئن ہوں، میں میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔