خوفناک گڑیوں کا ’’آسیبی مقابلہ حسن‘‘
اس مقابلے میں 9 خوفناک اور بھیانک دکھائی دینے والی گڑیائیں شریک ہیں
امریکی ریاست منیسوٹا کی اولمسٹیڈ کاؤنٹی کے تاریخی عجائب گھر نے ایک عجیب و غریب مقابلہ حسن منعقد کیا ہے جو اس میوزیم میں رکھی ہوئی خوفناک اور بھیانک ترین گڑیوں کے درمیان ہے۔
فیس بُک پر اولمسٹیڈ کاؤنٹی ہسٹری میوزیم کے پیج پر یہ مقابلہ گزشتہ ہفتے شروع کیا گیا ہے جس کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔
اس مقابلے کے تحت، اولمسٹیڈ کاؤنٹی ہسٹری میوزیم میں رکھی گئی پرانی گڑیوں میں سے 9 ایسی گڑیاں منتخب کی گئی ہیں جو دیکھنے میں سب سے زیادہ بدصورت اور بھیانک نظر آتی ہیں۔ اسی بناء پر اس مقابلے کو ''کریپی ڈول کونٹیسٹ'' کا نام دیا گیا ہے۔
مقابلے میں شریک جس گڑیا کی تصویر کو سب سے زیادہ لوگ بدصورت اور خوفناک قرار دیں گے، اسے ''آسیبی مقابلہ حسن'' کی فاتح قرار دیا جائے گا۔