وزرائے خارجہ مذاکرات کرشنا 7ستمبرکو پاکستان آئیں گے

7ستمبرکوسیکریٹری،8کووزراسطح پرمذاکرات ہونگے،کرشناصدر،وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔

7ستمبرکوسیکریٹری،8کووزراسطح پرمذاکرات ہونگے،کرشناصدر،وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:
پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا 7 ستمبر کو 2 روزہ دورہ دورے پر پاکستان آ ئیں گے ۔ وہ پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔


7 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریوں کی ملاقات ہو گی جبکہ 8 ستمبر کو وزراء خارجہ کی سطح پر وفود کے مذاکرات ہوں گے۔ دونوں وزرائے خارجہ پاک انڈیا مشترکہ کمیشن کی صدرات کریں گے۔ ایس ایم کرشنا کو وزیرخارجہ حناربانی کھر نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ این این آئی کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ اپنے دورہ کے دوران صدرزرداری، وزیراعظم پرویز اشرف اوردیکرحکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Load Next Story