ممبئی حملے ملزموں کا ٹرائل پاکستان کا بڑا امتحان ہے منموہن
میرے دورے کیلیے پاکستان کو مناسب ماحول بنانا ہوگا ، طیارے میں صحافیوں سے گفتگو۔
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف ٹرائل کو پاکستان کیلیے ایک بڑا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسے حقیقی اقدامات کرنے ہوںگے جس سے ہمیں یقین ہوجائے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔
ایران سے وطن واپسی پر اپنے خصوصی طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے حالیہ ملاقات میں دہشتگردی کے خاتمے اور ممبئی حملوں کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ ممبئی حملوں کے ملزمان کے خلاف ٹرائل پاکستان کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے اور امید ہے کہ پاکستان اس حوالے سے پیشرفت دکھائے گا، پاکستان کو ایسے حقیقی اقدامات اٹھانا ہوںگے جس سے ہمیں یقین ہو جائے کہ وہ ان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کر رہا ہے جو پاکستانی سرزمین سے بھارت کے خلاف دہشت گردی کر رہے ہیں۔
ملک کی اندرونی سیاسی صورتحال خصوصا کوئلہ الاٹمنٹ معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے استعفی کے مطالبے اور ملک گیراحتجاج کے حوالے سے ایک سوال پر بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ان کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اپوزیشن جماعت پارلیمنٹ کویرغمال بنانا چاہتی ہے بطور وزیراعظم میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی نبردآزماہوں۔ آئی این پی کے مطابق منموہن نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں لیکن اس کیلئے مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا۔