عمران خان علاج کیلیے نوازشریف کو بیرون ملک جانے دیں چوہدری شجاعت

لاہور: سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،چوہدری شجاعت حسین


Numainda Express October 26, 2019
لاہور: سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں،چوہدری شجاعت حسین، فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے تجویز د یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے دیں اور انہیں مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کریں۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں اور ایگزیکٹو کے فیصلوں میں فرق ہوتا ہے،سیاسی نوعیت کے مقدمات میں فیصلوں کو عدالتی نظیر کے طور پر استعمال کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ایسے مقدمات کو بنیاد بنا کر دیگر لوگ بھی عدالتوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں منگل تک ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو کے اقدامات صوابدیدی اختیارات کے تحت غیر معمولی حالات میں استعمال ہوتے ہیں اور عدالتی نظیر نہیں بنتے،سیاسی معاملات میں عدلیہ کو نہ الجھایا جائے اس کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں،نواز شریف پر ملک دشمنی کا الزام نہیں صرف مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں، ایسے مقدمات میں عدلیہ کو امتحان میں نہیں ڈالنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں