2 سال میں بھارت نے جنگ بندی کی 83 خلاف ورزیاں کیں

کنٹرول لائن پر10جوان اور10شہری شہید 15 فوجی اور 55 شہری زخمی ہوئے،وزارت دفاع


Online October 14, 2013
بھارتی فوج نے 2012 میں 24بار اور2013 میں 59مرتبہ شدیدخلاف ورزیاں کی ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے 2 سال میں لائن آف کنٹرول پر 83 مرتبہ جنگ بندی کی شدید نوعیت کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 10فوجی اور 10سویلین شہری شہیدجبکہ 15فوجی اور 55شہری زخمی ہوئے۔

وزارت دفاع کے تیارکردہ اعدادوشمارکے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 2012 میں جنگ بندی کی 24 مرتبہ شدیدنوعیت کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور9شہری شہیدجبکہ 8فوجی اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔



اس طرح 2013 میں 59مرتبہ شدید نوعیت کی خلاف ورزیاں ہوئیں جس میں 9فوجی اور 4شہری شہیدجبکہ13فوجی اور 35شہری زخمی ہوئے۔ پاکستانی فوج بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کاجواب دیتی رہی ہے جس پر دشمن کی گنیں خاموش ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں