
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی لندن بجھوائی گئی رپورٹس پر برطانوی طبی ماہرین کا جواب آگیا ہے جو کہ فون اور ای میل کی صورت میں شہباز شریف کو موصول ہوا ہے۔
(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق لندن کے ڈاکٹروں نے رپورٹ دیکھ کر کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت خاصی تشویش ناک ہے، پلیٹ لیٹس کا اس طرح کم ہونا خطرناک ہے مریض دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ مرض کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے مریض کو چیک اپ کے لیے لایا جائے، اب نواز شریف اور ان کے خاندان والوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں علاج کروانا ہے؟ اگر لندن جانا ہے تو کب جانا ہے اس کا فیصلہ شریف خاندان ہی کرے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔