ملک کے 43 میں سے 20 ایئر پورٹس غیرفعال ہیں

ملک میں صرف6 ایئرپورٹ منافع میں چل رہے ہیں۔26 آپریشنل اور 13 نان آپریشنل ایئرپورٹس ملکی معیشت پربوجھ ہیں۔ذرائع


Staff Reporter October 14, 2013
خسارے میں چلنے والے37ایئرپورٹس معیشت پربوجھ ہیں،سول ایوی ایشن حکام کی غفلت۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایاجاسکتا ہے کہ ملک کے 20ایئرپورٹس گزشتہ کئی سال سے بند پڑے ہیں۔

مجموعی طورپرملک میں 43ایئرپورٹس ہیں لیکن ان میں سے 37 ایئرپورٹس سول ایوی ایشن حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے مکمل خسارے میں ہیں تاہم ملک کے چند ایئرپورٹس منافع میںچل رہے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق ملک میں اس وقت43 ایئرپورٹس ہیں۔ ان میں سے23 آپریشنل جبکہ20کئی سال سے بندپڑے ہیں۔ ملک میں صرف6 ایئرپورٹ منافع میں چل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق26 آپریشنل ایئرپورٹ اور 13 نان آپریشنل ایئرپورٹس ملکی معیشت پربوجھ بنے ہوئے ہیں۔



سول ایوی ایشن کی رپورٹ کے مطابق خسارے میں چلنے والے ایئرپورٹس میں بہاولپور، دالبندین، چترال، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل، فیصل آباد، گلگت، گوادرانٹرنیشنل، حیدرآباد، موہنجودڑو، ملتان انٹرنیشنل، پنجگور، نواب شاہ، کوئٹہ، سیدوشریف، شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رحیم یارخان، بیگم نصرت بھٹوسکھر، اسکردو، ژوب اورتربت ایئرپورٹ شامل ہیںجبکہ منافع میں چلنے والے ایئرپورٹس میں قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور، بینظیربھٹو ایئرپورٹ اسلام آباد اورپشاور ایئرپورٹ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں