گرونانک کا جنم دن ہزاروں سکھ یاتری کل ننکانہ پہنچیں گے

ہم گوردواروں کو قابل تحسین سیکیورٹی دینے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں،سردار گورمیت سنگھ


Numainda Express/INP October 14, 2013
کل 15اکتوبر کو بھارت سے3ہزار اوردنیا بھرکے ممالک سے تقریباً10ہزارسکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔ فوٹو: فائل

سکھ قوم کے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیو جی مہاراج کے545ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلیے کل 15اکتوبر کو بھارت سے3ہزار اوردنیا بھرکے ممالک سے تقریباً10ہزارسکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے۔

16اکتوبرکوگوردوارہ سچا سودا جائیں گے اور17 نومبرکو وہ گروگرنتھ صاحب کو چاندی کی پالکی میں رکھ کر مرکزی گوردوارہ جنم استھان سے شبہ کرتنی جلوس نکالیں گے ، پنجہ صاحب ،ڈیرہ صاحب ،کرتار پورسچا سودا، ایمن آباد اور ننکانہ کے ساتوں گوردواروں میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔



ننکانہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بھارتی پنجاب اسمبلی کے رکن سردار رانا گورمیت سنگھ ڈوڈھی اور بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سردار گورمیت سنگھ ککی نے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے گوردواروں کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات قابل تحسین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔