نیب چیئرمین زیر التوا کرپشن ریفرنسز کی منظوری آج دینگے

عید کے فوری بعد متعدد سیاستدانوں کے علاوہ کئی بیوروکریٹس گرفتار ہوں گے،ذرائع


INP October 14, 2013
4ماہ سے چیئرمین نیب کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریفرنس دستخط نہ ہونے کے باعث احتساب عدالتوں میں دائرنہیں ہوسکے۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری کی طرف سے آج (پیر کو)متعدد زیر التوا کرپشن کے ریفرنسزکی منظوری دی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرزمیں اس حوالے سے اتوار کو بھی کام جاری رہا،سابق چیئرمین ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کی تقرری کوسپریم کورٹ کی طرف سے کالعدم قراردیے جانے کے بعدتقریباً4ماہ سے چیئرمین نیب کی عدم موجودگی کی وجہ سے نیب سے ریفرنس چیئرمین نیب کے دستخط نہ ہونے کے باعث احتساب عدالتوں میں دائرنہیں ہوسکے۔



ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آج متعدد ریفرنسوں کی منظوری دیں گے جو عید کی تعطیلات کے فوری بعد احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عید کے فوری بعدمتعددسیاستدانوں کے علاوہ کئی بیوروکریٹس کی گرفتار ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں