چندرا شیکھر کی خودکشی سے بھارت میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز ہوا
تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایونٹ میں گڑبڑ کے حوالے سے کچھ نامعلوم افراد کے خطوط بھی ملے۔
تامل ناڈو پریمیئر لیگ کی ایک فرنچائز کے مالک وی بی چندرا شیکھر کی خودکشی سے ایونٹ میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز ہوا۔
چنئی کے ایک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ چندرا شیکھر کی خود کشی کے بعد جب ہم نے ان کے قریبی دوستوں وغیرہ سے رابطہ کیا تو کئی اور چیزیں بھی ہمارے علم میں آئیں، تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کو ایونٹ میں گڑبڑ کے حوالے سے کچھ نامعلوم افراد کے خطوط بھی ملے، جس پر معاملہ بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیجا گیا جس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔