ٹینٹ میں بھوکے پیٹ سونے اور پانی پوری بیچنے والے جیسوال اسٹار بن گئے

گیارہ برس کی عمر میں ہی انھوں نے بھارت کیلیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھنا شروع کیا۔

گیارہ برس کی عمر میں ہی انھوں نے بھارت کیلیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھنا شروع کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹینٹ میں بھوکے پیٹ سونے اور پانی پوری بیچنے والے یشاسوی جیسوال اب اسٹار بن کربھارت کی انڈر 19 ٹیم کو دورہ سری لنکا کیلیے جوائن کرنے کیلیے تیار ہیں۔

یشاسوی جیسوال نے لسٹ اے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کم عمر ترین کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا ہے، وہ 3 برس تک آزاد میدان گروپ میں مسلم یونائیٹڈ کلب کے ٹینٹ میں گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ سوتے رہے، اس سے پہلے وہ ایک ڈیری شاپ پر سوتے تھے۔


گیارہ برس کی عمر میں ہی انھوں نے بھارت کیلیے کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھنا شروع کیا اور اب 17 برس کی عمر میں وہ پختہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین بن چکے ہیں۔

 
Load Next Story