ووٹوں کی تصدیق سندھ کے2 حلقوں کا ریکارڈ نادرا میں جمع ہوگا

پی ایس 32، 33میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کوفنکشنل لیگ کے امیداروں نے چیلنج کیا تھا


Staff Reporter October 14, 2013
الیکشن ٹریبونل نے انگوٹھوں کے نشانات اوردیگر ریکارڈ نادرا کو جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل کراچی کی ہدایت پرپیرکوسندھ کی صوبائی اسمبلیوں کے2حلقوں پی ایس32اور پی ایس33میں مبینہ دھاندلی کی تصدیق کیلیے ووٹرزکے انگوٹھوں کے نشانات اور دیگر انتخابی ریکارڈ نادرا اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں جمع کرایا جائیگا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس32میں پیپلزپارٹی کے منظور وسان کامیاب ہوئے تھے تاہم انتخابی نتائج کومسلم لیگ(فنکشنل)کے میرشاہ نوازخان تالپور نے چیلنج کیاہے۔پی ایس33میں پیپلزپارٹی کے پیرسید فصل علی شاہ جیلانی کامیاب ہوئے تھے تاہم دوسری پوزیشن پر آنے والے مسلم لیگ(فنکشنل) کے سید معشوق حسین شاہ نے اس حلقے میں دھاندلی کی شکایات درج کرائی ہیں۔دونوں مذکورہ حلقوں میں دھاندلی کی شکایات کی تصدیق کیلیے کائونٹرفائل پرثبت ووٹرزکے انگوٹھوں کے نشانات، اسٹیٹمنٹ آف کائونٹ،تصویر والی انتخابی فہرست اوردیگر انتخابی ریکارڈپیر کو نینشل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کرایا جائے گا،عام انتخابات کے موقع پر پی ایس32میں پیپلزپارٹی کے منظور وسان 43ہزار 428ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ دوسری پوزیشن پر آنے والے مسلم لیگ(فنکشنل) کے میرشاہ نواز خان تالپور نے 33 ہزار328ووٹ حاصل کیے تھے۔



درخواست گزارمسلم لیگ(ف)کے امیدوار نواز تالپور نے منظوروسان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل میں81پولنگ اسٹیشنزمیں دھاندلی کی شکایات درج کرائیں، نواز تالپور نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلیے آنے والے اخراجات7لاکھ روپے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادیے ہیں،صوبائی اسمبلی کے حلقہ33میں کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے پیرسید فضل علی شاہ جیلانی نے41ہزار 890ووٹ حاصل کیے جبکہ حریف امیدوار مسلم لیگ(فنکشنل) کے معشوق حسین شاہ نے 38 ہزار 650 ووٹ حاصل کیے، درخواست گزار معشوق حسین شاہ کی شکایات پر74پولنگ اسٹیشنزمیں مبینہ دھاندلی کی تصدیق کیلیے انتخابی ریکارڈ نادراسے چیک کرایا جارہاہے،اس ضمن میں معشوق حسین شاہ نے تصدیق کیلیے آنے والے اخراجات5لاکھ روپے الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادیے ہیں۔ذرائع کے مطابق مدعاعلیہ پیرفضل شاہ کی درخواست پرالیکشن ٹریبونل اس حلقے سے16دیگرپولنگ اسٹیشنزکاانتخابی ریکارڈ بھی تصدیق کیلیے نادرا میں جمع کرائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں