سابق صدر پرویز مشرف مسلسل دوسری عید جیل میں گزاریں گے

مشرف24مارچ کوخودساختہ جلا وطنی ختم کرکے واپس پہنچے تھے ان کو مختلف کیسوں میں بند کردیا گیا

10اکتوبر کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں انھیں گرفتارکرلیاگیا۔فوٹو: فائل

سابق پرویز مشرف اپنی مسلسل دوسری عید جیل میں گزاریں گے۔


وہ24مارچ کوخودساختہ جلا وطنی ختم کرکے واپس پہنچے تھے کہ ان کو بینظیر بھٹو قتل، اکبر بگٹی قتل اور ججز نظر بندی کیسز میں گرفتارکرکے گھرکو سب جیل قرار دیکر بندکردیاگیا۔ تینوں مقدمات میں ضمانت کے بعد عید سے قبل ان کی رہائی کا امکان تھا تاہم10اکتوبر کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں انھیں گرفتارکرلیاگیا، ان کی درخواست ضمانت کی سماعت عید کے بعد ہوگی۔
Load Next Story