اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے خاتون اور بچے سمیت 7 افراد کی لاشیں برآمد

4لاشیں سہالہ، 2 لوئی بھیر جبکہ ایک لاش بھارہ کہو سے برآمد ہوئی ہے۔


ویب ڈیسک October 14, 2013
قتل کئے جانے والے افراد کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے تاہم بظاہر جسم پر تشدد کے نشانات نہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وفاقی دارالحکومت کے مختلف نواحی علاقوں میں نامعلوم افراد نے بچے اور خاتون سمیت 7 افراد کو قتل کرکے لاشیں پھینک دیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سہالہ کے علاقے گوڑا شاہان میں کھلی جگہ سے ملنے والی لاشوں میں 2 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں، ان افراد کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے تاہم بظاہر جسم پر تشدد کے نشانات نہیں، مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین سے بیان لینا شروع کردیئے گئے ہیں۔لوئی بھیر کے علاقے میں جھاڑیوں سے میاں بیوی کی لاشیں ملیںٕ ہیںجنھیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بھارہ کہو سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی طور پر ان افراد کے قتل کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکتا،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں