اداکار سنجے دت کے پیرول میں 14 روز کی توسیع
سنجے دت نے اپنے پیرول میں 14 روز کی توسیع کیلئے درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے قبول کرلیا، بھارتی میڈیا
بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی پیرول پر رہائی کی مدت میں 2 ہفتوں کی توسیع کردی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے اپنی عارضی رہائی میں 14 روز کی توسیع کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے ممبئی پولیس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد قبول کرتے ہوئے ان کے پیرول کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کئے۔
غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں پونے کی یرواڈا جیل میں اپنی باقی ساڑھے 3 سال کی سزا پوری کرنے والے سنجے دت کو یکم اکتوبر کو طبی معائنے اور علاج کے لئے 14 روز کے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کے بعد وہ ممبئی روانہ ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کا اسلحہ گھر میں چھپانے کے جرم میں 2006 میں ٹاڈا عدالت کی جانب سے 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی جو رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کم کر کے 5 سال کردی گئی تھی۔