الیکشن کمیشن کا اثاثے نہ جمع کرانے والے ارکان کی رکنیت عید کے بعد معطل کرنے کا فیصلہ

قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو کل تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کرنے تھی.

قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو کل تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کرنے تھی. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 70 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت عید کے بعد معطل کردی جائے گی۔


الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک 1099 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں، جبکہ سینٹ کے 4 ارکان، قومی اسمبلی کے 18، پنجاب کے 9، سندھ کے 11 ارکان نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے، خیبرپختونخوا کے 22 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان نے بھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیا، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو کل تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کرنے تھی، لیکن عید کے باعث ارکان کو عید کی چھٹیوں تک مہلت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سالانہ بنیادوں پر اپنے اور اہل خانہ کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائداد اور اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنے کے پابند ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story