الیکشن ٹربیونل میں جواب داخل نہ کرانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو جرمانہ

جواب داخل نہ کرانے پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ایاز صادق پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جواب داخل نہ کرانے پر الیکشن ٹربیونل کی جانب سے ایاز صادق پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے الزام کا جواب داخل نہ کرانے پر الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق پر جرمانہ عائد کردیا۔


الیکشن ٹربیونل کے لاہور بینچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت ٹربیونل نے مبینہ دھاندلی کے الزام سے متعلق ایاز صادق کی جانب سے جواب داخل نہ کرائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا اور اگلی سماعت میں جواب داخل کرانے کا حکم دیتے سماعت ملتوی کردی۔
Load Next Story