
تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے پر بیٹے گلزیب نے اپنی بیوی نور کے ساتھ مل کر ماں شہناز پر تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ خاتون کا بیٹا اور بہو اکثر شہناز بی بی پر تشدد کیا کرتے تھے۔
دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا اور ماں کو قتل کرنے والے بیٹے اور بہو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔