ٹوئنٹی 20ورلڈ کپ پاپوا نیوگنی کو شرکت کا پروانہ مل گیا
کینیا کو 45رنز سے شکست، نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو ہراکر رسائی یقینی بنالی
پاپوا نیوگنی نے 2003کی ون ڈے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ کینیا کو شکست دیکر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں رسائی کا پروانہ حاصل کرلیا۔
میگا ایونٹ آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ہے، یواے ای میں جاری کوالیفائر میں پاپوا نیوگنی نے اتوار کو آخری گروپ میچ میں کینیا کو 45رنز سے مات دیکر پول ' اے ' میں 10 پوائنٹس جوڑکر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹ سے قابو کرکے فائنل فور میں رسائی پائی، سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشنز پانے والی ٹیمیں بھی میگا ایونٹ میں شرکت کی حقدار ہوں گی۔
پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیل کر 19.3 اوورز میں تمام وکٹیں کھوکر118رنز اسکور بورڈ پر سجائے، نورمین ویناؤ 48 بالز پر 54 رنز بناکر نمایاں رہے، ایمانویل بوندی نے 18رنز دیکر4 شکار کیے، کینیا کی ٹیم جوابی اننگز میں 18.4 اوورز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عرفان کریم نے 29 رنز بناکر کچھ مزاحمت پیش کی، اسد ویلا نے 7 رنز دیکر3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، گروپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 130 رنز اسکور کیے۔
میتھیو کراس 52 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، پیٹر سیلار نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، ڈچ الیون نے ہدف 17 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا، ریان ٹین ڈوئچے 51 پر ناقابل شکست رہے، مارک واٹ نے 3 پلیئرز کو آؤٹ کیا۔پول 'بی ' کے آخری لیگ میچ میں اومان کو جرسی کے ہاتھوں14 رنز سے شکست ہوگئی، فاتح الیون نے 7 وکٹ پر 141 رنز بنائے، محمد ندیم نے 4 وکٹیں اڑائیں، اومان نے 9 وکٹ پر 127 رنز اسکور کیے، ذیشان مقصود 56 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلیوٹ مائلز نے 3 وکٹیں لیں۔