آدھا گھنٹہ احتجاج کشمیریوں کیلیے مایوسی کا پیغام ہے سراج الحق

حکمران کشمیر یوں سے بے وفائی نہ کرتے تواسلام آباد کے راستے بند کرکے خندقیں نہ کھودنا پڑتیں


Numainda Express October 28, 2019
کشمیری جرات سے میدان میں کھڑے ہیں، امیر جماعت اسلامی فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران کشمیر یوں سے بے وفائی نہ کرتے تو انھیں اسلام آباد کے راستے بند کرکے خندقیں نہ کھودنا پڑتیں، شہداء کے خون سے بے وفائی اور جہاد سے منہ موڑ نے کی سزا ہے کہ حکمرانو ں کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ چکاہے اور حکمران تنہا کھڑے ہیں۔

گجرات میں آزادی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم آدھا گھنٹہ احتجاج، کالی پٹی اور فریڈم ٹری کے ذریعے کشمیریوں کو صرف مایوسی کا پیغام دے رہے ہیں، کشمیر کو جیل بنے ہوئے 85 دن گزر گئے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری زبانی مذمت سے آگے نہیں بڑھی۔ کشمیر کی لڑائی پاکستان کی بقا ، سلامتی اور تحفظ کی لڑائی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہمیں کسی کے بھروسے پر نہیں ، اپنے زور بازو پر لڑنی ہے۔ وزیراعظم نے ایک تقریر کی مگر امریکہ جانے سے پہلے اور آنے کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ جو ایل او سی کی طرف گیا وہ غدار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں