امن کا نوبل انعام مجھے ملنا چاہیے تھا شامی صدر بشار الاسد

نوبل انعام اقوام متحدہ کی ٹیم کو ملنے کے بجائے مجھے ملنا چاہیے تھا،بشار الاسد


AFP October 14, 2013
نوبل انعام اقوام متحدہ کی ٹیم کو ملنے کے بجائے مجھے ملنا چاہیے تھا،بشار الاسد فوٹو: فائل

لاہور: شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ امن کا نوبل انعام اقوام متحدہ کے ادارے کو ملنے کے بجائے انہیں ملنا چاہیے تھا۔

لبنانی جریدے کے مطابق شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کو نوبل انعام ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے بشارالاسد نے کہا کہ نوبل انعام اقوام متحدہ کی ٹیم کو ملنے کا بجائے انہیں ملنا چاہیے تھا کیوں کہ اس کا اصل حقدار میرے علاوہ کوئی اورنہیں تھا۔

واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت پر21 اگست کو حکومت مخالف مظاہرین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کے بعد اقوام متحدہ کی ٹیم اس وقت شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے میں مصروف ہے، مبینہ حکومتی کیمیائی حملوں میں 1400 سے زائد معصوم شہری ہلاک ہوئے تھے جب کہ شامی کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا کام آئندہ سال کے وسط تک مکمل ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |