وفاقی حکومت کا 18 اکتوبر بروز جمعہ بھی عیدالاضحیٰ کی چھٹی کا اعلان

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 15 سے 17 اکتوبرتک سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا

جمعہ کی تعطیل کا اطلاق ملک بھر کے سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی دفاتر، بینکوں، اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات میں ایک اور دن کی توسیع کردی جس کے تحت اب 18اکتوبر بروز جمعہ بھی چھٹی ہوگی۔


وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر 18 اکتوبر بروز جمعہ تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق ملک بھر کے سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی دفاتر، بینکوں، اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 15 سے 17 اکتوبرتک سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم 18 اکتوبر کو عید کے تیسرے دن وفاق کے ماتحت اداروں اور دفاتر کو کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Load Next Story