شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی بگڑ گئی میڈیکل بورڈ کی اسپتال داخل کرنے کی سفارش

شاہد خاقان عباسی کے گردے، مثانے میں پتھری اور ہرنیا بھی ہے، میڈیکل بورڈ


ویب ڈیسک October 28, 2019
شاہد خاقان عباسی کے گردے، مثانے میں پتھری اور ہرنیا بھی ہے، میڈیکل بورڈ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی بگڑ گئی جب کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں اسپتال داخل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کو ہرنیا آپریشن کے لیے اسپتال داخل کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بات بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں گردے اور مثانے میں پتھری ہے۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے ایل این جی کیس کا ٹرائل ٹی وی پر دکھانے کی درخواست عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرائل عوام کو براہ راست دکھایا جائے تاکہ سب کو پتہ چلے، عمران خان کہتے ہیں میں احتساب کر رہا ہوں جب کہ چیئرمین نیب کہتے ہیں احتساب میں کر رہا ہوں، سب براہ راست دکھایا جائے تاکہ لوگوں کو پتہ چلے ہو کیا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے شفا اسپتال میں اپنے خرچے پر علاج کرنے کی درخواست بھی احتساب عدالت میں جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الشفاء اسپتال میں اپنے خرچے پر سرجری کرانا چاہتا ہوں، پنجاب حکومت کسی چیز کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں