چیرمین نیب نے زیرالتوا مقدمات کی تحقیقات تیز کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی

ڈپٹی چیرمین نیب سعید سرگانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل، ڈی جی آپریشنزاور 2 ڈی جیزشامل ہوں گے


ویب ڈیسک October 14, 2013
چیرمین نیب قمرزمان چوہدری کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی عید کی چھٹیوں کے فوری بعد کام شروع کردے گی فوٹو: فائل

چیرمین نیب نے سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس کے خلاف زیرالتوا مقدمات اور تحقیقات تیز کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

خصوصی کمیٹی ڈپٹی چیرمین نیب سعید سرگانہ کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل، ڈائریکٹرجنرل آپریشنزاور 2 ڈی جیز شامل ہوں گے، کمیٹی عید کی چھٹیوں کے فوری بعد کام شروع کردے گی۔ اس حوالے سے چیرمین نیب کو اے اینڈ پی ونگ کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی، چیرمین نیب کو بتایا گیا کہ نیب ایک ہزار 672 روپے کے 509 منصوبوں میں خریداری کو مانیٹرکررہا ہے جب کہ نیب نے اب تک قومی خزانے کو 300 ارب روپے کے نقصان سے بچایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |