وزیراعظم نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

یہ سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک October 28, 2019
یہ سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، فردوس عاشق اعوان۔ فوٹو : ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو یونیورسٹی کے مختلف حصوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، کرتار پور راہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نے بویا ہے وہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور رواداری کا سایہ دارشجر بنے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے جس میں انہیں نواز شریف کے آج ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹس سے آگاہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں