نمرتا کی ڈی این اے رپورٹ جاری کپڑوں پر مرد کے نشانات مل گئے
نمرتا کی ڈی این اے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی
بی بی آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی ڈی این اے رپورٹ جاری کردی گئی۔
نمرتا کی ڈی این اے رپورٹ لمس جامشورو کی فرانزک لیبارٹری سے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این اے سیمپل کے نشانات ملے ہیں۔ ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا کہ نمرتا کی ڈی این اے رپورٹ متعلقہ تھانے کو مل چکی ہے جو عدالت میں پیش کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: نمرتا کیس میں نیا موڑ؛ متوفیہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی، ملزم مہران ابڑو کا بیان
لاڑکانہ پولیس نے واقعے کے فوری بعد 17 ستمبر کو دو پارسل میں ڈی این ای اے سیمپل فرانزک لیب کو ارسال کیے تھے جس میں ایک پارسل میں جسم کے اجزاء اور دوسرے پارسل میں نمرتا کے کپڑے شامل تھے۔ ڈی این اے رپورٹ کے مطابق نمرتا کے جسم کے نمونوں اور کپڑوں پر ایک مرد کے ڈی این ای سیمپل کے نشانات ملے ہیں۔
16 ستمبر کو آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کے ہاسٹل سے نمرتا چندانی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ نمرتا کیس میں گرفتار اس کے دوست مہران ابڑو نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ وہ اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔