مفید دسترخوان
چند اہم غذائی خواص جن کا جاننا آپ کے لیے ضروری ہے
٭ کولڈرنک، کیفین، نمکین مونگ پھلی اور تلی ہوئی اشیا جسم میں پانی کی کمی پیدا کرتے ہیں، اس لیے ان کا استعمال اعتدال سے کریں۔
٭شوگر کے مریض کھیرا ضرور کھائیں کھیرے کے اندر ایک ایسا ہارمون پایا جاتا ہے، جو لبلبے کے خلیوں کے لیے مدد گار ہوتا ہے جس سے انسولین بنتی ہے، اس طرح یہ شوگر کے مریضوں کے لیے قدرت کا اَن مول تحفہ ہے۔
٭بلیک ہیڈز دور کرنے کے لیے ٹماٹر کو فریج میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کریں اور پھر اسے چہرے پر ملیں، اس طرح سے چہرے کے سارے بلیک ہیڈز نکل جائیں گے۔
٭ اگر آپ وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں تو بھنے ہوئے چنے کھائیں۔ یہ اناج اپنے اندر پروٹین رکھتا ہے، فائبر سے بھرپور اور چکنائی سے پاک ہے۔
٭کیلا امراض قلب میں مفید ہے، السر میں بھی آرام پہنچاتا ہے، دماغی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور اعصابی تناؤ کوکم کرتا ہے۔
٭ انار کا رس پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگارہے، دل کے لیے بھی ٹانک ہے، کینسر سے بچاتا ہے، سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انار کے دانوں میں پیٹ کی اضافی چربی کم کرنے کی صلاحیت ہے اور بلڈ پریشر کو بھی کم کرتا ہے۔
٭کریلا خون صاف کرتا ہے، خون میں موجود فاسد مادوں کو ختم کرتا ہے اور جسم کو قوت بخشتا ہے۔
٭آپ کو صحت چاہیے تو ناشتا ضرور کیجیے، کیوں کہ پیٹ پر چربی چڑھنا اور ذیابیطس سمیت ذیلی بیماریوں سے روک تھام کو واضح طور پر اچھے ناشتے سے منسلک کیاجاتا ہے۔
٭ اگر آپ چپاتیوں کو ڈبے میں بند کرتے ہوئے اس میں تھوڑی سی ادرک رکھ دیں گی تو چپاتیاں زیادہ دیر تک نرم اور تازہ رہیں گی۔
٭آلو بخارے کا مسلسل استعمال جسم میں ہونے والی خارش میں فائدہ مند ہے۔
٭ اگر آلو زیادہ میٹھے ہوں، تو انہیں چھیل کر چند منٹ کے لیے نمک ملے ہوئے پانی میں بھگو دیں، اس طرح سے آلوؤں کی مٹھاس کم ہو جائے گی۔
٭ انناس کی پھانکیں بدہضمی میں فائدہ پہنچاتی ہیں، اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن اے، سی اور کیلشم پایا جاتا ہے، انناس کا شربت پتھری کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انناس کا شربت پینے سے دل و دماغ کو راحت پہنچتی ہے۔
٭ پیاز سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے، پیاز سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے، پیاز کا استعمال خون کو پتلا کرتا ہے۔
٭خشخاش کے بیج کمر کا درد رفع کرنے کے لیے حیرت انگیز کام کرتے ہیں، 100 گرام خشخاش اور مصری کو ملا کر گرائنڈر میں اچھی طرح پیس لیں اور اس کے دو چائے کے چمچے روزانہ ایک کلاس دودھ کے ساتھ کھالیں۔
٭ کالی مرچ جسم میں چربی جمنے نہیں جمنے دیتی، جب کہ یہ آپ کو دبلا پتلا اور اسمارٹ رکھتی ہے۔
٭ پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لیے کلونجی کو پانی میں ابالیں اور اس کا پانی رات کو سونے سے پہلے بچے کو پلائیں۔
٭بچوں کو چاق وچوبند رکھنے کے لیے ان کے لیے نوڈلز یا جو بھی کھانے کی چیز بنا رہے ہوں، تو اس میں لال لوبیا بھی شامل کرلیں۔ یہ آئرن کی کمی پوری کرنے کے علاوہ مسوڑے بھی مضبوط کرتا ہے۔
٭ ٹی بی میں انگور، بواسیر میں امرود، ذیابیطس میں جامن، امراض جگر میں سیب، خشک کھانسی میں کھجور، جھڑتے ہوئے بالوں کے لیے تل کھانا بے حد مفید ہے۔
٭خربوزہ ہماری روز کی وٹامن اے اور سی کی ضرورت کو پورا کرتا ہے، اس میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے۔
٭ اگر کسی کو وزن کم کرنا ہو تو وہ پپیتا کھائے، ساتھ ہی یہ شوگر، بلڈ پریشر متوازن رکھنے کے ساتھ جوڑوں کے درد میں بھی فائدہ مند ہے۔