کھارادر میں بھتہ خوری چاول کا گودام جلانے کا مقدمہ درج

ایک ماہ قبل بھائی احمدکوموبائل فون پرکال کرکے سکندرعرف سیکونے5لاکھ بھتہ طلب کیا،نہ دینے پرجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی


Staff Reporter October 29, 2019
یکم اکتوبرکولیاقت آبادمیں ہمارے گھرپرفائرنگ کی گئی،اتوارکی رات پڑوسی دکاندارنے فون پربتایاکہ تمہاری دکان میں آگ لگی ہے۔ فوٹو:فائل

جوڑیا بازار میں چاول کے گودام میں بھتہ خوروں کی جانب سے آگ لگائے جانے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا دکان کے مالک سے سکندر عرف سیکو نے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا۔

کھارادر پولیس نے دریا لال اسٹریٹ کھارادر میں ایم اے ٹریڈرز کے مالک اکبر علی کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کیخلاف بھتہ طلب کرنے کی دفعہ 336 ، 327/34 اور دہشت گردی کی دفعہ 7ATA کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 756/19 درج کر لیا۔

مقدمے میں مدعی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ایک ماہ قبل ان کے بھائی احمد کو ان کے موبائل فون پر کال آئی اور فون کرنے والے نے اپنا نام سکندر عرف سیکو بتایا اور کہا کہ 5 لاکھ روپے بھتہ دو ورنہ میں تمہیں جان سے مار دوں گا،متن کے مطابق یکم اکتوبر کو ہمارے گھر لیاقت آباد مکان نمبر5/232 پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کا مقدمہ لیاقت آباد پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ 27 اکتوبر کو رات ساڑھے 9 بجے پڑوسی دکاندار فیضان نے مجھے فون کرکے اطلاع دی تھی کہ آپ کی دکان میں آگ لگی ہوئی ہے جس پر میں فوری طور پر وہاں پہنچا تو دیکھا کہ علاقہ مکین دکان کے تالے توڑ رہے ہیں جیسے ہی تالے توڑے گئے اور شٹر اوپر کیا تو دکان کے اندر آگ لگی ہوئی تھی اور دکان میں رکھے 2 لاکھ روپے مالیت کا چاول اور چنا جل چکا تھا،۔

جوڑیابازار کے تاجر سے بھتہ خوروں نے واٹس ایپ پر رابطہ کیا

تاجر سے خوروں نے موبائل فون پر واٹس ایپ کے ذریعے رابط کرکے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے رہائشی جوڑیا بازارکے چاول کے تاجر محمد احمد علی سے بھتہ خوروں نے واٹس ایپ کے ذریعے رابط کرکے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

تاجرمحمد احمد علی نے بتایا کہ گزشتہ روز بھتہ خوروں نے 3 بار رابطہ کیا اوربھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اپنے آپ کو بچاسکتے ہو تو بچالو بھتہ خور واٹس ایپ پر کال کررہے ہیں، بھتہ خور غیر ملکی نمبر سمیت30 مقامی نمبروں سے رابطہ کررہے ہیں، بھتہ خوروں کے تمام موبائل فون نمبر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو دیے تھے لیکن کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ، بھتہ خور گرے ایکسچیج سے کال کررہے ہیں۔

بھتہ خوروں کی جانب سے گھر پر فائرنگ اور جوڑیا بازار کی دکان جلانے کے واقعات کے مقدمات درج کرادیے گئے ہیں، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بھتہ خوروں کو نہیں پکڑسکتے آپ بھتہ دینے جائیں تو ہم انھیں پکڑلیں گے ، اس صورت میں تو اصل بھتہ خور نہیں پکڑے جائیں گے اور پولیس کچھ دن بعد انہیں چھوڑ دے گی لیکن ان کی زندگی خطرے میں پڑجائے گی۔

ایس پی سٹی سمیر نور نے بتایا کہ اتوار کی شب بھتہ نہ دینے پر تاجر کی دکان کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی دکان پر آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس فوری پہنچ گئی تھی، پولیس نفری نے دکان کے توڑ کر آگ بجھائی، تاجر سے بھتہ طلب کرنیکا جائزہ لیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔