کرکٹرز کی بے روزگاری پر تنقید نے بورڈ کو پریشان کر دیا
ڈپارٹمنٹل انڈر23 تین روزہ کرکٹ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ متعارف کرانے کی تجویزپر غور شروع ہوگیا۔
کرکٹرز کی بے روزگاری پر تنقید نے پی سی بی کو پریشان کر دیا۔
ایک سینئر کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے 6 صوبائی ٹیموں کے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہت کم لوگوں کو روزگار ملا ہے، دوسری طرف ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے سے بڑی تعداد میں کرکٹ سے وابستہ لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔
بورڈ حکام کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ انڈر23 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا چاہیے جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے سہ روزہ مقابلے ہوں، اس کیساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کرایا جائے، اس طریقے سے پاکستان کرکٹ میں کوالٹی میچزکی تعداد میں اضافہ ہوگااور پی سی بی کا ڈومیسٹک سسٹم بھی اپنی جگہ قائم رہے گا۔