سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز انصاف کے حصول کا ذریعہ بننے لگیں

فائرنگ، تشدد، ڈانس، اسلحہ نمائش و دیگر فوٹیجز کے باعث سیکڑوں مقدمات فوری درج ہوئے


سید مشرف شاہ October 28, 2019
فائرنگ، تشدد، ڈانس، اسلحہ نمائش و دیگر فوٹیجز کے باعث سیکڑوں مقدمات فوری درج ہوئے . فوٹو : فائل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیجز پر پنجاب پولیس کی طرف سے فوری مقدمات کے اندراج شہریوں کے لیے انصاف کے حصول کا ذریعہ بننے لگیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز شہریوں کے لئے انصاف کے حصول کا ذریعہ بننے لگیں، گزشتہ چند ماہ میں ہوائی فائرنگ، تشدد، ڈانس، اسلحہ کی نمائش، سمیت دیگر فوٹیجز کے باعث سیکڑوں مقدمات درج ہو چکے جن سے عام شہریوں کو انصاف کا حصول ممکن ہوا۔

دو روز قبل بھی موٹر وے پر گاڑی میں غیر اخلاقی حرکات کی فوٹیج وائرل ہونے پر بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، فوٹیج سامنے آنے پر گزشتہ روز سرگودھا کے تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کو ٹریس بھی کر لیا گیا، مقدمہ کے مطابق گاڑی دانش نامی شہری کی ملکیت ہے جو کہ اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات اس بنا پر درج ہوئے ہوئے کے جب ان واقعات کی فوٹیجز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں