دھابے جی اسپیشل اکنامک زون پرباقاعدہ کام شروع کردیا گیا

اکنامک زون میں ترقیاتی کاموں اور آپریشنل امور کیلیے پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔

اکنامک زون میں ترقیاتی کاموں اور آپریشنل امور کیلیے پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے ضلع ٹھٹھہ میں واقع دھابے جی اسپیشل اکنامک زون پر باقاعدہ کام شروع کردیا۔


سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی نے پیر کے روز اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے اکنامک زون میں ترقیاتی کاموں اور آپریشنل امور کیلیے پیشکشیں طلب کرلی ہیں۔

ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو عبدالعظیم عقیلی نے کہاکہ ادارے نے ڈویلپرز سے اسپیشل اکنامک زون میں ترقیاتی امور کیلیے پیشکشیں طلب کی ہیں، ابتدائی ترقیاتی کام 8ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔
Load Next Story