مولانا اب تک نہیں بتا سکے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے زرتاج گل

پہیہ الٹا بھی چل پڑتا ہے، ناز بلوچ، تیاری کر لیں دھرنا اسلام آباد پہنچنے والا ہے، شائستہ پرویز

امید ہے 31 تک حکومت نہیں رہے گی، عطاء الرحمن، پروگرام ’’کل تک‘‘ میں بات چیت فوٹو: فائل

پی ٹی آئی کی رہنما وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ ابھی تک مولانا فضل الرحمن یہ بھی واضح نہیں کر سکے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام '' کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکراتی کمیٹی اور ان کی رہبرکمیٹی آپس میں فیصلہ کر چکی ہے کہ وہ پشاورموڑپرجلسہ کرکے واپس چلے جائیں گے۔ انہوں نے رہبرکمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ سے یہی کہاہے کہ وہ پشاورموڑپرجلسہ کرکے چلے جائیں گے، ابھی تک وہ یہ بھی واضح نہیں کر سکے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے۔

زرتاج گل نے کہا کہ بلاول کی بات پرمجھے ہنسی آتی ہے وہ پہلے ہی اپنابہت مذاق اڑواچکے ہیں، اگرحکومتیں استعفی دیتی ہیں تو وہ بھی سندھ حکومت میں ہیں وہ بھی استعفی دیں گے، بلاول کے تھرمیں ایمبولینس تو ملتی نہیںہے بارہ سال سے ان کی وہاںحکومت ہے، ہم قوم کوبہت اچھی ڈائریکشن میں لے کر جا رہے ہیں، معیشت مستحکم ہورہی ہے، ایکسپورٹ بڑھ گئی ہے۔


پیپلزپارٹی کی رہنمانازبلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں میں عدم برداشت ہے، معاشی اشاریے تویہ نہیںبتاتے کہ حکومت کامیاب ہو رہی ہے، 5.8سے اگر جی ڈی پی گروتھ 2.5پرسنٹ پررک گئی ہے تو کیا اسے کامیابی کہتے ہیں؟ عمران خان کے سب سیاسی مخالفین جیلوںمیں ہیں، یہ کونسامعیار سیٹ کررہے ہیں، انہیںیاد رکھنا چاہیے کہ پہیہ ہے جوکبھی الٹا بھی چلتاہے۔

مسلم لیگ(ن)کی رہنما شائستہ پرویزملک نے کہا کہ عمران خان کابیان سناتھا کہ اگرمجھے آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑااتو میںخودکشی کرلوںگا ، جو شخص اپنے وزراء خود نہیںنکال سکتا وہ این آر اوکاشورکررہا ہے، ہم توپوچھ پوچھ کر تھک گئے ہیںکہ ان سے این آر اومانگاکس نے ہے، ان سے کہیںکہ تیاری کریں دھرنا اسلام آبادپہنچنے والاہے، ہم اس نااہل حکومت سے عوام کی جان چھڑواناچاہتے ہیں۔

جے یو آئی (ف)کے رہنما عطاء الرحمن نے کہا کہ جب ہم نے ستائیس کونکلنے کی بات کی تھی تو یہ اسے بھی تسلیم نہیںکر رہے تھے اورکہہ رہے تھے کہ شایدیہ بھی بھاگ جائیںگے، اب ہمارا وہ پروگرام شروع ہوگیاہے اور انسانوںکاسمندر کراچی سے نکل پڑاہے، مجھے امیدہے کہ 31 تک یہ حکومت نہیں رہے گی۔
Load Next Story