صوبائی وزیرصحت کادورہشہرمیں گندگی پربرہمی کا اظہار

شہرمیں ہونے والے سیاسی اجتماعات کاساراخرچہ اٹھاتے ہیں،بلدیاتی افسران۔


Numainda Express September 01, 2012
حيدرآباد: صوبائي وزير صحت ڈاكٹر صغير احمد سابق ضلعي ناظم سيكريٹريٹ ميں ضلعي افسران كے اجلاس سے خطاب كر رہے ہيں (فوٹو : عدیل احمد / ایکسپریس )

صوبائی وزیر صحت و متحدہ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر صغیر احمد، رابطہ کمیٹی کے رکن شاکر علی نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے انچارج محمد شریف اور حق پرست ایم این اے و ایم پی ایز کے ہمراہ جمعہ کی شام حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورشہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر دیکھ کراپنی برملاناراضگی کا اظہاربھی کیا۔اس موقع پر انھوں نے بھی بعض افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگایا تاہم انھیں واضع طور پربتادیاگیاکہ مزکورہ افسران کی سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بلدیاتی افسران نے دھمکی دی ہے کہ وہ حیدرآبادمیں ہونے والے کئی سیاسی اجتماعات کا سارا خرچا اٹھاتے ہیں اگر انھیں ان کی سیٹوں سے ہٹایا گیا تو وہ یہ سب کچھ بتا دیں گے کہ کن کن سیاسی اجتماعات کے علاوہ کن کن سیاسی ذمہ داران کے گھروں کاخرچابھی اٹھا رہے ہیں ۔

ادھر بلدیاتی افسران نے دو سے تین پرانے ٹھیکیداروں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے تحت ان کے سیکڑ کے علاقوں میں دو دو روزہ صفائی کی خصوصی مہم کے دوران خرچے دکھا کر نوٹ شیٹیں متعلقہ افسران سے دستخط کرائیں تاکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خرچ پر کی جانے والی صفائی مہم کے دوران بلدیہ کے افسران بھی بلدیہ کا خرچ دکھا کر مال کماسکیں جس طرح وہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کی ترقیاتی اسکیموں کے دوران کرتے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں