عیدالاضحیٰ پر75 ارب روپے مالیت کے26 کروڑ87 لاکھ نئے نوٹ جاری

10 روپے مالیت والے 12 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 200 نوٹ جاری کیے گئے۔


Business Reporter October 14, 2013
1 ہزار روپے مالیت والے 3 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 500 نوٹ اور 5 ہزار روپے مالیت والے 32 لاکھ 14 ہزار 600 نوٹ جاری کیے گئے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالاضحیٰ سے پہلے عوام کو تمام مالیتوں کے 26 کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار 700 نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جن کی مجموعی مالیت 75 ارب 3 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار روپے ہے۔

10 روپے مالیت والے 12 کروڑ 32 لاکھ 34 ہزار 200 نوٹ جاری کیے گئے، 20 روپے مالیت والے 2 کروڑ 82 لاکھ 12 ہزار 300 نوٹ، 50 روپے مالیت والے 2 کروڑ 2 لاکھ 28 ہزار 400 نوٹ، 100 روپے مالیت والے 2 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار 200 نوٹ، 500 روپے مالیت والے 3 کروڑ 44 لاکھ 8 ہزار 500 نوٹ، 1 ہزار روپے مالیت والے 3 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار 500 نوٹ اور 5 ہزار روپے مالیت والے 32 لاکھ 14 ہزار 600 نوٹ جاری کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں