سپرسائیکلون کیارسے کراچی کے بعد بلوچستان بھی متاثر کئی بستیاں زیرآب

اونچائی پر بنے گھروں تک میں سمندری پانی داخل ہوگیا، ہاربرسکیورٹی انچارج


ویب ڈیسک October 29, 2019
ریڑھی گوٹھ کے ملکانی اوربل محلے میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیداہوئی،ہاربرسکیورٹی انچارج: فوٹو: فائل

بحیرہ عرب میں موجود سمندرطوفان کیارکے سبب لہریں بلند ہونے اور سمندری طغیانی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر پانی کے ریلے حفاظتی پشتوں کو عبورکرکے گوٹھوں میں داخل ہوگئے۔

بحیرہ عرب میں موجود سمندرطوفان کیار کے سبب لہریں بلند ہونے اور سمندری طغیانی کی وجہ سے گزشتہ روزایک مرتبہ پھر پانی کے ریلے حفاظتی پشتوں کو عبورکرکے ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی اور چشمہ گوٹھ کے گھروں میں داخل ہوگئے۔

کوسٹل میڈیا سیل کے مطابق ابراہیم حیدری کے اطراف میں واقع متعدد جیٹیاں زیرآب آگئیں، جس کی وجہ سے ماہی گیروں پریشانی مزید بڑھ گئیں،اس تمام تر صورتحال میں سرکاری افسران و منتخب نمائندوں سمیت سماجی اداروں کی امدادی کارروائیوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت ہنگامی حالات سے نمٹے۔

فشر مینیز کو آپریٹو سوسائٹی کے ہاربرسکیورٹی انچارج ناصر بونیری کے مطابق کراچی فش ہاربر کی فلوٹنگ جیٹی میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لانچیں کئی فٹ پانی کے لہروں پر ڈولتی رہیں جبکہ ریڑھی گوٹھ کے ملکانی اوربل محلے میں پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیداہوئی، یہاں تک کے اونچائی پر بنے گھروں تک میں سمندری پانی داخل ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی کے رضا کاروملازمین امدادی کاموں کیلئے پہنچے اور100 سے زائد متاثرہ خاندانوں کوقریبی کالج اوراسکول منتقل کیا۔ ناصر بونیری کے مطابق فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی کی جانب سے گھمبیر صورتحال کے سبب میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی سے مدد کے لیے درخواست کی گئی ہے۔

اس سے قبل چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں طوفان کیارجنوب مغرب کی جانب سست رفتاری سے بڑھ رہا ہے، طوفان کی رفتارفی گھنٹہ 10 سے 12 کلومیٹر ہے جب کہ کیارطوفان کراچی سے 730 کلومیٹردوری پرہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے کہا کہ طوفان کے گرد 230 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، آج سے طاقتورترین طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، طوفان کے باعث سمندرمیں طغیانی ہے اور بلند لہریں بھی بن رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکا کہنا تھا کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا جب کہ شہرمیں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں