’’گریویٹی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ڈپریشن کاشکارہوگئی تھی سینڈرابولک

نے اعتراف کیا کہ 10 گھنٹے کے تنہائی کے سیشن میں ان کے ذہن پر اثرات مرتب ہوئے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں، سینڈرابولک


APP October 15, 2013
سینڈرابولک نے اعتراف کیا کہ 10 گھنٹے کے تنہائی کے سیشن میں ان کے ذہن پر اثرات مرتب ہوئے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ اداکارہ سینڈرا بولک فلم ''گریویٹی'' کی عکسبندی کے دوران ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق 49 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انھیں خلاء کے موضوع پر بننے والی فلم ''گریویٹی'' کی عکسبندی کے لیے ایک ٹینک میں10 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ 10 گھنٹے کے تنہائی کے سیشن میں ان کے ذہن پر اثرات مرتب ہوئے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ والدہ نے انھیں خود انحصاری کی تربیت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں